برلن 3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن وزیرخارجہ وولف گانگ شوئبلے نے کہاکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد یونین کو چاہیے کہ وہ دیرینہ مسائل کو پائیدار بنیادوں پر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اسی طرح یورپی یونین پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپی معاہدوں میں تبدیلیوں اور نئی اصلاحات متعارف کرانے کی باتیں کرنے کی بجائے اہم مسائل کومشترکہ طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ریاستوں کو درپیش مہاجرین کا بحران اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح جیسے مسائل یورپی یونین کے لیے زیادہ اہم چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ ان کے لیے ایک دھچکا تھا۔